Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کریڈٹ کارڈ سے بکنگ میں 536فیصد اضافہ

ریاض ..... فلائن اورکلیئر ٹرپ ویب سائٹس نے اطلاع دی ہے کہ کریڈٹ کارڈز کے ذریعے ایئرلائنز سے ٹکٹ خریدنے کا رواج 536فیصد بڑھ گیا۔ سعودی عرب میں انٹرنیٹ کے ذریعے ہوائی جہازوں سے سفر کی بکنگ 60فیصد تک پہنچ گئی۔ موبائل کے ذریعے ریزرویشن اور ٹکٹ کی رقم کی ادائیگی کے معاملات میں 218فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ کریڈٹ کارڈز کے ذریعے ہوائی جہازوں کے ٹکٹوں کے معاملات 536فیصد تک بڑھ گئے ہیں۔ انٹرنیٹ کے ذریعے بکنگ 60فیصد اور کل ریزرویشن کا 29فیصد فون کے ذریعے انجام دیا جارہا ہے۔
 

شیئر: