Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غذاؤں کے بارے میں غلط فہمیاں

ہمارے ہاں بہت ساری غذاؤں کو لے کر  عجیب سی غلط فہمیاں پائی جاتی ہیں .  جیسے بہت سے افراد یہ کہتے دکھائی دیتے ہیں  کہ  ہم کیلا نہیں کھاتے کیلا تو موٹا کرتا ہے .  حالانکہ کیلا  ہرگز موٹاپے کا باعث نہیں بنتا  بلکہ یہ کیشیم اور پوٹاشیم سے بھرپور غذا ہے .  کوئی بھی غذا ہو  جب ہم ضرورت سے زیادہ استعمال کریں  گے تو وہ فیٹس کا ہی باعث بنے گی .  لیکن اس کے  باوجود قدرتی پھل اور سبزیاں نقصان دہ نہیں ہوتیں کیونکہ  یہ جسم میں غیر ضروری کثافتیں نہیں بناتیں .  مثال کے طور پر  پیزا کا ایک ٹکڑا  ہمارے پیٹ میں  تین دن سے زیادہ رہ جاتا ہے  جبکہ سیب چار گھنٹے کے اندر اندر ہضم ہوجاتا ہے .  بہت سارے پھلوں میں  مکمل شکر کا عنصر موجود ہوتا ہے . آپ مصنوعی مٹھاس  کے بجائے  قدرتی مٹھاس  پر انحصار کریں .   اسی طرح  گوشت کو مصالحوں سے بھر بھر کر پکانے کے بجائے سادگی سے پکائیں .  آلو بھی موٹاپے کا سبب نہیں بنتا اگر  اسے تل کر کھانا بند کردیں .  کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ جب وہ دودھ پیتے ہیں تو موٹے ہونے لگتے ہیں  حالانکہ دودھ کیلشیم سے بھرپور غذا ہے  اسکی بالائی اتار کر استعمال کریں .  کوئی بھی غذا ہمارے لیے نقصان دہ نہیں ہوتی  یہ ہماری سوچ کا انداز ہے .  بعض صورتوں میں  کچھ سبزیوں اور دالوں سے پرہیز کروایا جاتا ہے  لیکن اسکا مطلب یہ نہیں کہ  ان غذاؤں سے آپ بیمار پڑے ہیں  بلکہ مصنوعی غذاؤں  اور غیر صحت مندانہ لائف اسٹائل   نے آپ کو مریض بنایا ہے .
 

شیئر: