سی پیک پاکستان کا معاشی مستقبل ہے،جنرل باجوہ
راولپنڈی... پاکستان میں چینی سفیر یاوجنگ نے منگل کو پاک فوج کے سربراہ جنرل باجوہ سے ملاقات کی ۔باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل قمر جاوید باوجوہ نے سی پیک کو پاکستان کا معاشی مستقبل قرار دیتے ہوئے پھر واضح کیا کہ سی پیک کی سیکیورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔چینی سفیر نے چینی وزیر خارجہ کے کامیاب دورہ پاکستان اور سی پیک کے لئے حمایت کو سراہا۔