Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آخری وقت میں ماں کے ساتھ نہ ہونے پر افسردہ ہوں‘ مریم

لاہور: سابق خاتون اول کلثوم نواز اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کی بیٹی مریم نواز کا کہنا ہے کہ انہیں آخری وقت میں والدہ کے پاس نہ ہونے کا افسوس ہے اور اس حوالے سے وہ تکلیف محسوس کرتی ہیں۔ گزشتہ روز پیرول پر رہائی کے بعد جاتی امرا جاتے وقت میڈیا سے بات کرتے ہوئے مریم نواز اپنی والدہ کا ذکر کرتے ہوئے آبدیدہ ہو گئیں۔ انہوں نے قوم سے اپیل کی کہ میری ماں کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کرے۔
 

شیئر: