Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکی ٹینس اسٹار سیرینا ولیمز کی حرکت کارٹونسٹ کی نظر میں

 
نیویارک: سیرینا ولیمز کو یوایس اوپن گرینڈ سلام ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں اپ سیٹ شکست کو سامنا کرنا پڑا تھا۔ میچ میں شکست کو اپنی جانب بڑھتے ہوئے دیکھ کر سابق عالمی نمبر ون اپنے غصے پر قابو نہ رکھ سکیں۔ کھیلوں کے کارٹونسٹ نے اس شکست کو خوبصورت انداز سے اجاگر کیا ہے۔ جس میں اس حرکت کو ایک ضدی بچی کے بچپنے سے جوڑا گیا ہے۔ امپائر نے انہیں انتباہ دیا کہ کوچ کی جانب سے انہیں اشارے کئے جا رہے ہیں جو کوڈ وائلیشن ہے۔ اس انتباہ پر پہلے تو سیرینا گراونڈ امپائر پر بھڑک اٹھیں پھر برس پڑیں اور انہیں جھوٹا اور چور تک کہہ دیا۔ نیویارک میں کھیلے جانیوالے اس فائنل میں جب اس ناشائستگی پر ان کا میچ پوائنٹ کاٹا گیا تو سیرینا ولیمز نے اپنا ریکٹ گراونڈ پر پٹخ کر توڑدیا۔ یو ایس اوپن کے گرینڈ سلام فائنل میں جاپان کی نسبتاً کمزور حریف ناومی اوساکا فائنل میں سیرینا کا مقابلہ کر رہی تھیں۔ 20 سالہ جاپانی کھلاڑی ناومی اوساکا ٹینس کے آغاز میں36سالہ امریکی سپر اسٹار ٹینس کھلاڑی سیرینا ولیمز کو اپنی ہیروئن مانتی رہی ہیں۔ سیرینا ولیمز کو فائنل میں 2-6اور 4-6اسٹریٹ سیٹ شکست کا سامنا کرناپڑاتھا۔ جاپان کی کسی بھی کھلاڑی نے یو ایس اوپن کے فائنل میں پہلی مرتبہ رسائی حاصل کی تو ناومی فائنل جیتنے کے عزم کے ساتھ میدان میں اتریں اور فاتح قرار پائیں۔ بعدازاں سیرینا کی اس ناخوشگوار حرکت پر ویمنز ٹینس ایسوسی ایشن ڈبلیو ٹی اے کی جانب سے ان پر 17ہزار ڈالر جرمانہ عائد کر دیا گیا۔
کھیلوں کی مزید خبریں پڑھنے کیلئے اردونیوز  " واٹس ایپ اسپورٹس گروپ" جوائن کریں

شیئر: