Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزیر خزانہ ارون جیٹلی کو استعفیٰ دیدینا چاہئے، راہول

نئی دہلی۔۔۔۔ملک سے فرارتاجر وجے مالیہ کے سلسلے میں وزیرخزانہ ارون جیٹلی کے بیان پرہنگامہ برپا ہوگیا۔ وجے مالیہ نے لندن کی عدالت میں سماعت کے بعد دعویٰ کیا کہ ملک چھوڑنے سے قبل انہوں نے معاملات طے کرنے کیلئے وزیرخزانہ ارون جیٹلی سے ملاقات کی تھی۔ ارون جیٹلی اور مالیہ کی ملاقات کے عینی شاہد پی این پونیہ نے بتایا کہ یکم مارچ 2016کے بجٹ سیشن کے بعد ارون جیٹلی اور مالیہ ایک طرف کھڑے ہوکر باتیں کررہے تھے ۔ پونیہ نے دعویٰ کیا کہ 5-7منٹ بعد مرکزی ہال کی بنچ پر بیٹھ کر باتیں کرتے رہے ۔ کانگریس کی جانب سے یہ بھی کہا گیا کہ مالیہ بجٹ سیشن میں پہلی مرتبہ جیٹلی سے ملاقات کرنے پہنچے تھے۔ کانگریس صدر راہول گاندھی نے پورے معاملہ کی آزاد تحقیقات کرانے کا مطالبہ کرتے ہوئے ٹویٹر پر تحریر کیا کہ وجے مالیہ کی جانب سے لگائے گئے تمام الزامات بے حد سنجیدہ ہیں۔ وزیر اعظم مودی کو اس معاملہ میں فوراً آزادانہ تحقیقات کرانی چاہئے۔ جب تک تحقیقات مکمل نہیں ہوتی اس وقت تک ارون جیٹلی کو وزیر خزانہ کے عہدہ پر نہیں رہنا چاہئے۔
مزید پڑھیں:- - - -ہاردک پٹیل نے 18ویں دن بھوک ہڑتال ختم کردی

شیئر: