نواز شریف نے نماز جنازہ کے انتظامات کا جائزہ لیا
جمعرات 13 ستمبر 2018 3:00
لاہور...سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ن کے تاحیات قائد نواز شریف نے جاتی امرا سے ملحق شریف میڈیکل سٹی کا دورہ کیا اور اپنی اہلیہ کلثوم نواز کی نماز جنازہ کے انتظامات کا جائزہ لیا۔نواز شریف نے سخت سیکیورٹی حصار میں جنازہ گاہ دورہ کیا۔نواز شریف نے ہدایت کی کہ نماز جنازکے انتظامات ٹھیک ہونے چاہئیں۔ کسی کو جنازہ گاہ میں کوئی پریشانی نہیں ہونی چاہیے۔اس موقع پر شہریوں نے نواز شریف اور دیگر لیگی رہنماں سے شریف میڈیکل سٹی میں ملاقات کی۔ کلثوم نواز کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ کلثوم نواز کی نماز جنازجمعہ کو شام 5 بجے جاتی امرا سے ملحق شریف میڈیکل سٹی میںادا کی جائے گی۔نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد کلثوم نواز کی تدفین جاتی امرا میں ان کے سسر میاں شریف کی قبرکے قریب کی جائے گی۔