آلو چھیل کر اور کاٹ کر ان کے اوپر نمک چھڑک دیا جائے اور پندرہ منٹ کے بعد دھو کر پکایا جائے تو یہ نہیں گھلتے ۔
اکثر دودھ پر بالائی نہیں آتی بلکہ جھلی سی جم جاتی ہے ۔ اگر دودھ میں سنگھاڑے کا آٹا ملا دیا جائے تو بہت موٹی بالائی آ جاتی ہے ۔
آٹے کو نیم گرم پانی سے گوندھ کر روٹیاں پکائیں جائیں تو یہ جلد سوکھیں گی نہیں بلکہ کافی دیر تک نرم اور ملائم رہیں گی ۔
اگر کچن میں چیونٹیاں آجاتی ہو تو ان کے بلوں کے اردگرد پسی ہلدی چھڑک دیں ۔ چیونٹیاں نہیں آئیں گی ۔
چھری یا چاکو سے ہاتھ کٹ جائے اور کوئی دوا نہ ہو تو فرسٹ ایڈ کے طور پر ہلدی لگا کر خوب کس کر پٹی باندھ لیں خون بند ہوجائے تو پٹی کھول دیں ۔
اگر آپ خوردنی پھلوں کو جراثیم سے پاک کرنا چاہتے ہیں تو اس کا ٹوٹکا یہ ہے کہ لال دوا جسے پنکی بھی کہتے ہیں اس کو پانی میں ملا کر پھل اس میں ڈبو دیں۔ پھر کچھ دیر بعد پھلوں کو اچھی طرح دھو لیں ۔ تمام جراثیم ختم ہو جائیں گے ۔