Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹرمپ کی سیکیورٹی ٹیم میں سکھ اہلکار کی شمولیت

واشنگٹن۔۔۔ امریکی صدر کی سیکیورٹی ٹیم میں پہلی بار ایک سکھ کو شامل  کر لیا گیا ہے ۔انشدیپ سنگھ بھاٹیا نے گزشتہ ہفتے تربیت مکمل ہونے پر صدر ٹرمپ کی حفاظت کی ذمہ داریاں سنبھالی ہیں۔سیکیورٹی ٹیم میں شامل ہونے سے پہلے انہیں حلیہ تبدیل کرنے کا کہا گیا مگر انشدیپ نہ مانے اور قانونی چارہ جوئی سے مخالفین کو شکست دی۔ہندمیں ستایا ہوا انشدیپ کا خاندان 2000 میں امریکا منتقل ہوا، سکھ مخالف فسادات میں انشدیپ کے چچا مارے گئے تھے، جبکہ والد زخمی ہوئے تھے۔

شیئر: