فوٹو گرافر کو للکارنے کیلئے کچھوا پانی کے اوپر آگیا
لیڈی ایلیٹ آئی لینڈ ، گریٹ بیریئرریف..... غصہ کسی کو بھی آسکتا ہے او ریہ خیال غلط ہے کہ پانی اور بالخصوص ٹھنڈے ماحولیات میں رہنے والے انسان یا جانور جلد مشتعل نہیں ہوتے مگر ہر موقع پر ایسا نہیں ہوتا۔ اس حوالے سے یہاں ِجاری ہونے والی ایک وڈیو نے لوگوں کو حیران کردیا ہے اور وہ بیحد دلچسپی سے اسے دیکھ رہے ہیں۔ جاری ہونے والی وڈیو ایلیٹ آئی لینڈ کے پاس فوٹو گرافی میں مصروف مارک فٹز کے حوالے سے جاری ہوئی ہے۔ جو کچھوے کے خیال کے مطابق اس کی تصویر لینے پانی میں گھسا تھا۔ مگر کچھوے کو یہ بات شاید پسند نہ آئی او رفوٹو گرافرکو اپنے کام سے باز رکھنے اور للکارنے کیلئے اس نے پہلے تو پانی سے سر نکالا اور پھر اس کی اوپری سطح پر آگیا۔ موقع کی وڈیو جاری ہوتے ہی وائرل ہوگئی۔ لوگوں کا کہناہے کہ شاید ہی کچھ لوگ ایسے چہرے کو دیکھنا پسند کرتے ہوں جن کا چہرہ ڈھکا ہوا ہو۔ فوٹو گرافر نے آبی فوٹو گرافی کی غرض سے ماسک پہن رکھا تھا اور اسی چیز نے کچھوے کو ناراض کیا۔ جاری ہونے والی وڈیو میں ناراض کچھوا اپنی درمیانی انگلی کو فوٹو گرافر کی طرف اٹھائے نظر آتا ہے جیسے وہ اسے خبردار کرنا چاہتا ہو ۔