احسان مانی سے ملاقات، انضمام الحق پرالزام کلیئر
لاہور : چیف سلیکٹر انضمام الحق نے چیئرمین پی سی بی احسان مانی سے ملاقات میں باسط علی کو بیٹے کیلئے فون کے الزام پر اپنا موقف پیش کردیا۔یہ خبر گردش کررہی تھی کہ سابق کپتان نے جونیئر سلیکشن کمیٹی کے سربراہ باسط علی کو فون کرکے بیٹے ابتسام کو انڈر 19 ٹیم میں شامل نہ کرنے پر شکوہ کیا تھا۔ذرائع کے مطابق باسط علی نے یہ بات سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالقادر کو بتائی جنہوں نے صرف اس کا اظہار نہیں بلکہ صداقت پر اصرار بھی کیا ہے۔دوسری جانب انضمام الحق نے الزام کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر میں نے ایسی کوئی حرکت کی اور اختیار کا ناجائز فائدہ اٹھایا ہے تو مجھے بطور چیف سلیکٹر کام نہیں کرنا چاہیے۔چیئرمین پی سی بی کو معاملے کی پوری تحقیقات کی درخواست کروں گا، قصور وار کو سزا ملنا چاہیے۔ذرائع کے مطابق انضمام الحق کی بورڈ کے سربراہ احسان مانی سے ملاقات ہوگئی ہے جس میں انہوں نے اپنا موقف پیش کرتے ہوئے ساری صورتحال سے آگاہ کیا۔ذرائع کا دعوی ہے کہ چیف سلیکٹر اپنا الزام کلیئر کروانے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔
کھیلوں کی مزید خبریں پڑھنے کیلئے اردونیوز " واٹس ایپ اسپورٹس گروپ" جوائن کریں