کابینہ میں مزید توسیع ہوگی، وزرا کے نام سامنے آگئے
اسلام آباد... وفاقی کابینہ میں مزید توسیع کی جارہی ہے۔ 4 سے 5 نئے وزرا حلف اٹھائیں گے۔کراچی سے فیصل واوڈا اور چارسدہ سے فضل محمد خان،ڈیرہ اسماعیل خان سے علی امین گنڈا پور اور سینیٹراعظم سواتی کو کابینہ میں شامل کئے جانے کا امکان ہے۔ تحریک انصاف کے ناراض رہنما محمد میاں سومرو کو بھی منانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ واضح رہے کہ کابینہ کے موجودہ ارکان کی تعداد 30 ہے 4 مشیر اور 3 معاونین خصوصی شامل ہیں۔ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، سمندر پار پاکستانیز، مواصلات، وزارت امور کشمیر، نارکوٹکس کنٹرول، وزارت پوسٹل سروسز اور آبی ذخائر کے قلمدان خالی ہیں۔بابر اعوان کے استعفی کے بعد پارلیمانی امور کا قلمدان بھی کسی کونہیں دیا گیا۔