Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عمران خان کراچی پہنچ گئے ،مزار قائد پر حاضری

  کراچی ... وزیر اعظم عمران خان اتوار کو وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد پہلی مرتبہ کراچی پہنچ گئے۔گورنر سندھ عمران اسمٰعیل، وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ اور دیگر اعلیٰ حکام نے استقبال کیا۔عمران خان نے مزار قائد پر حاضری دی ۔ وزیر اعظم نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات قلمبند کئے ۔اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات تھے ۔مزار قائد پر حاضری کے بعد وزیر اعظم اسٹیٹ گیسٹ ہاوس گئے، جہاں انہوں نے پودا لگا کر کراچی میں شجر کاری مہم کا باقاعدہ آغاز کیا۔وزیر اعظم کے دورہ کراچی کے دوران وفاقی حکومت کی جانب سے چلنے والے منصوبوں سے متعلق بریفنگ دی جائے گی۔ عمران خان کی جانب سے کراچی کے لئے بڑے پیکیج کا اعلان متوقع ہے۔ وزیر اعظم کی زیر صدارت امن و امان سے متعلق اجلاس بھی ہوگا۔ وزیر اعظم تاجروں اور صحافیوں سے بھی ملاقات اور ڈیم فنڈ ریزنگ تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔

شیئر: