وزیر اعظم ہاوس کی قیمتی گاڑیاں آج نیلام ہونگی
اسلام آباد...وزیراعظم ہاوس کے زیر استعمال درجنوں قیمتی گاڑیاں پیر کو نیلامی کےلئے پیش کی جائیں گی۔ان گاڑیوں میں 2بم پروف گاڑیاں شامل ہیں۔نیلامی کےلئے رکھی گئی گاڑیوں میں 1994ءسے 2016ءماڈل تک کی گاڑیاں ہیں ¾ ان میں لینڈ کروزرز،مرسڈیز بینز اور بی ایم ڈبلیو شامل ہیں۔ 33 گاڑیاں نئی ہیں۔قومی اخبارات میں ان گاڑیوں کی نیلامی کے لئے اشتہار دیا جا چکا ۔ حکومت کو توقع ہے کہ ان گاڑیوں کی فروخت سے کروڑوں روپے کی آمدن ہو گی ۔ مینٹی نینس کے اخراجات سے بھی نجات ملے گی۔