Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

منی لانڈرنگ،برطانیہ میں گرفتار جوڑا کون ہے؟

اسلا م آ با د...منی لانڈرنگ کے الزام میں پاکستانی سیاسی شخصیت فرحان جو نےجو اور اس کی اہلیہ کو برطانیہ میں گرفتار کرنے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔پاکستانی جوڑے کو لندن کی نیشنل کرائم ایجنسی (این سی اے) کے انٹرنیشنل کرپشن یونٹ نے سرے کاونٹی سے گرفتار کیا ۔ یہ گرفتاری برطانیہ میں 8 ملین پونڈ کی جائیداد کے قانونی ذرائع فراہم نہ کرنے پرعمل میں آئی۔اس حوالے سے نیشنل کرائم ایجنسی نے بتایا کہ دونوں کو پوچھ گچھ کے بعد رہا کردیا گیا تاہم مزید تحقیقات جاری ہیں۔ تحقیقات میں قومی احتساب بیورو (نیب) اورایف آئی اے کی معاونت حاصل رہی۔دونوں برطانیہ میں 80 لاکھ پونڈ سے زائد کے اثاثوں کے مالک ہیں۔فرحان جونےجو 18 گریڈ کا سابق سرکاری افسرہے 2013 مےں ٹڈاپ اسکےنڈل مےں ملوث تھا ۔ پےپلزپارٹی کے سابق رہنما مخدوم امےن فہےم کے فرنٹ مےن رہ چکا ہے۔ امرےکہ ، دبئی اور سوئٹزر لےنڈ کے بعد رقم برطانےہ منتقل کی۔ ےہ رقم 7 ارب روپے بنتی ہے جو حوالہ کے ذرےعے امرےکہ بھجوائی گئی ۔فرحان جو نےجو ٹڈاپ اسکےنڈل کی مرکزی کردار تھے۔ برطانوی ادارے نے مانٹےرنگ کے بعد حراست میں لیا۔

شیئر: