Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فیملی فیس میں کوئی ترمیم نہیں

ریاض ...وزارت محنت و سماجی بہبود نے واضح کیا ہے کہ فیملی فیس میں کوئی ترمیم نہیں کی گئی۔ اگر کوئی تبدیلی ہوگی تو سرکاری ذرائع سے باقاعدہ اسکا اعلان کیا جائیگا۔ وزارت نے یہ وضاحت ٹویٹر کے اپنے اکاﺅنٹ پر مقامی شہریوں کی جانب سے پوچھے گئے اس سوال کے جواب میں جاری کی ہے جس میں دریافت کیا گیا تھا کہ کیا وزارت محنت نے مرافقین کی فیس میں کوئی ترمیم کردی ہے۔ اس حوالے سے سوشل میڈیا پر فیسوں میں ترمیم کا ایک چارٹ گردش کررہا ہے آیا وہ حقیقی ہے یا خود ساختہ کہانی ہے۔ یہ بھی پوچھا گیا تھا کہ کیا فیس میں کوئی ترمیم کی جانے والی ہے؟ وزارت نے اسکی مکمل طور پر نفی کردی۔
 

شیئر: