Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزیر دفاع سیتا رمن کے قتل کی سازش کرنیوالے 2افراد گرفتار

پتھورا گڑھ۔۔۔۔۔پولیس نے مرکزی وزیر دفاع سیتا رمن کے قتل کی سازش کرنے والے 2افراد کو گرفتارکرلیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں نشے کی حالت میں تھے جو واٹس ایپ پر بات چیت کررہے تھے۔ وزیر دفاع اتراکھنڈ کے دھارچولا شہر کے دورے پر گئی ہوئی تھیں۔ واٹس ایپ پیغام کی وجہ سے پولیس کو الرٹ کردیا گیا ۔پتھورا گڑھ کے ایس پی رام چندر راج گرو نے بتایا کہ دونوں ملزمان کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 506 اور دفعہ 66کے تحت کیس درج کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ ملزمان نے ایک دوسرے کو پیغام بھیجا جس میں تحریر تھا کہ میں سیتا رمن کو شوٹ کردونگا اور کل اس کا آخری دن ہوگا ۔پولیس نے بتایا کہ ان ملزمان کے بارے میں تحقیقات کی جارہی ہے کہ ان کا سابقہ ریکارڈ جرائم میں ملوث ہونے کا تو نہیں۔ان کے پاس اسلحہ یا گولا بارود تو نہیں۔واٹس ایپ گروپ کے ایڈمن کی بھی تحقیقات جاری ہے۔ ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلا کہ دونوں ملزمان شراب میں دھت ہوکر واٹس ایپ پر بات چیت کررہے تھے۔ وزیر دفاع نے دھار چالو جاکر ہندوستانی فوجی کیمپ کا دورہ کیا ۔ اس کیمپ میں وزیر اعظم نریندر مودی کے 68ویں یوم پیدائش کے موقع پر تقریب منعقد کی گئی تھی۔
مزید پڑھیں:- - - - - -انڈیگو ایئرلائنز پر61ہزارروپے جرمانہ

ہندوستان کی تازہ ترین خبروں کے لئے ’’اردونیوز انڈیا‘‘ کا واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: