ریاض ... نجی اسکولوں کے منتظمین نے فیس ادا نہ کرنے پر طلبا ءکو کلاس روم میں داخل ہونے اور کتابیں فراہم کرنے سے روک دیا۔ بعض اسکولوں نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ یہ پابندی وزارت تعلیم سے موصول ہونے والی ہدایات کے عین مطابق لگائے ہوئے ہیں۔ دریں اثنا ءوزارت تعلیم کے ترجمان مبارک العصیمی نے کہا کہ کتابوں کا حصول طلباءکا حق ہے۔ اسکول کا فرض ہے کہ وہ طلباءکو کتابیں حوالے کرے۔ فیس سے اسکا کوئی لینا دینا انہیں۔