ڈیرہ غازی خان.. ڈیرہ غازی خان میں کاونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے کارروائی کے دوران 5 دہشت گردوں کوہلاک کر دیا۔ ڈیرہ غازی خان کے علاقے رکھ روجھان میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی گئی۔جس کے دوران دہشت گردوں نے فائرنگ شروع کردی۔ سیکیورٹی اہلکاروں کی جوابی فائرنگ سے5 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ، ان کے 4 ساتھی فرارہوگئے۔سی ٹی ڈی حکام نے دعوی کیا کہ ہلاک ہونے والے دہشتگرد دہشتگردی کا منصوبہ بنا رہے تھے ان کا تعلق کالعدم تنظیم تحریک طالبان سے تھا ۔ دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ، بارودی مواد اور اہم سرکاری عمارتوں کے نقشے بھی بر آمد ہوئے۔