'نمستے انگلینڈ' کا نیا گیت، ”بھرے بازار“
بالی وڈ کی نئی فلم'نمستے انگلینڈ' کا نیا گیت پیش کردیاگیا۔ ہندوستانی میڈیا رپورٹس کے مطابق” بھرے بازار“ کے عنوان سے نیا بالی وڈ گیت جاری ہواہے جسے پرینیتی چوپڑا اور ارجن کپور پر فلمایاگیا ہے ۔اس گیت کو مشہور گلوکار بادشاہ نے اپنی آواز میں پیش کیاہے۔ اس سے قبل فلم کا ٹریلر اور ایک اور گیت جاری ہوچکا ہے جسے سوشل میڈیا پر کافی مقبولیت حاصل ہورہی ہے۔