امارات :ریٹائرہونے والے تارکین کو طویل المیعاد اقامے جاری کرنے کی تیاری
ابوظبی: اماراتی محکمہ اقامہ نے ریٹائر ہونے والے غیر ملکیوں کو طویل المیعاد اقامہ جاری کرنے کی تیاری کرلی ہے۔فیڈریل اتھارٹی برائے شناخت وشہریت کے سربراہ علی الشامسی نے الامارات الیوم سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اتھارٹی نے 55سال سے زیادہ عمر کے تارکین کو طویل المیعاد اقامہ جاری کرنے کی تیاری کرلی ہے۔ ایسے غیر ملکی جو 55سال سے زیادہ عمر کے ہیں خواہ سرکاری محکموں کے ملازمین رہے ہوں یا نجی شعبوں سے وابستہ رہے ہوں ، انہیں طویل عرصے کے لئے طے شدہ شرائط پر پورا اترنے پر اقامے دیئے جائیں گے۔ اس حوالے سے ضوابط کا اعلان جلد کردیا جائے گا۔