Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خواتین کیلئے ڈرائیونگ کے نئے اسکول

جدہ .... محکمہ ٹریفک کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل محمد البسامی نے واضح کیا ہے کہ خواتین کو ڈرائیونگ سکھانے والے نئے اسکول قائم کرکے امیدوار خواتین کا رش ختم کردیا جائیگا۔ البسامی نے عکاظ اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کو ڈرائیونگ سکھانے والے نئے اسکول جلد کھل جائیں گے۔ ہمارا مقصد سعودی عرب میں ٹریفک کے نظام کو ترقی یافتہ ممالک کے ہم پلہ بنانا ہے۔ انہوں نے توجہ دلائی کہ عسیر، تبوک اور جدہ میں ٹریفک سلامتی کے نئے پروگرام شروع کردیئے گئے ہیں۔ ڈرائیونگ سکھانے والے ہر اسکول میں مکمل متحرک ٹریفک قریہ بھی قائم کیا جائیگا۔ نرسری، پرائمری، مڈل اور ثانوی اسکولوں کے طلباءکو ٹریفک پیغامات کے ذریعے وسیع البنیاد تربیتی کورس کرائے جائیں گے۔
 

شیئر: