حاجیوں کے 50ڈرائیور نشے کے عادی نکلے
مکہ مکرمہ ... مکہ مکرمہ میں نشہ کرنے والوں کے نگراں مرکز نے حج و عمرہ بسوں کے 50ڈرائیوروں کو سبکدوش کردیا۔ حج موسم کے دوران 3070 بسوں کے ڈرائیوروں کے خون کے نمونے لیکر لیباریٹری میں چیک کئے گئے تھے۔50ڈرائیور نشہ کا استعمال کرنے والے نکلے۔ انہیں رپورٹ آنے پر سبکدوش کردیا گیا۔ حاجیوں کی بسوں پر کام کرنے والے ہر ڈرائیور کے خون کا نمونہ لیکر ٹیسٹ کیا جاتا ہے۔