Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کویت: گداگری پر صفائی کارکن کو ملک سے بیدخل کردیا جائے گا

کویت: کویت میں گداگری کرنے والے صفائی کارکنوں کو ملک سے بیدخل کردیا جائے گا۔ کویتی میونسپلٹی کے سربراہ انجینئر احمد المنفوحی نے القبس اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوئی صفائی کارکن گداگری کرتے ہوئے پکڑا گیا تو اسے نہ صرف کویت سے بیدخل کردیا جائے گا بلکہ اس کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی۔ میونسپلٹی نے صفائی کا ٹھیکہ لینے والی تمام کمپنیوں کو نئے فیصلے سے آگاہ کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میونسپلٹی کے اہلکار اتوار سے ملک بھر میں تفتیشی کاررائیاں کریں گے۔
  • کویت کی تازہ ترین خبریں پڑھنے کے لئے واٹس ایپ جوائن کریں
 

شیئر: