ریاض :تعمیر ملت کے سرگرم کارکن سید محمود الرحمن کا حادثے میں انتقال
جمعرات 20 ستمبر 2018 3:00
جدہ ( امین انصاری )کل ہند تعمیر ملت کے سرگرم کارکن سید محمود الرحمن عرف اقبال کا ریاض میں ایک حادثے میں انتقال ہوگیا ۔اطلاع کے مطابق وہ نماز مغرب ادا کرکے گھر جارہے تھے کہ گلی میں ایک عمارت سے اینٹ ان پر گر پڑی جس کے باعث وہ ہلاک ہوگئے ۔ ضروری کارروائی کے بعد ان کا جسد خاکی حیدرآباد دکن پہنچایا گیا جہاں 20 ستمبر کو سپرد خاک کردیا گیا ۔ مرحوم جدہ کی معروف شخصیت محمد فہیم کے خالہ زاد بھائی اور سید جمیل الرحمن کے حقیقی بڑے بھائی تھے ۔پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ 2 صاحبزادے سید منیب الرحمن ،سید جنید الرحمن اور ایک دختر شامل ہیں ۔