Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’’جود‘‘سعودی سینما گھر میں پہلی قومی فلم

ریاض۔۔۔۔سعودی عرب کے 88ویں یوم وطنی کے موقع پر سعودی سینما گھروں میں پہلی قومی فلم ’’جود‘‘مفت دکھائی جائیگی۔ اس فلم میں مملکت سعودی عرب کے قیام سے متعلق سعودیوں کے سفر کی کہانی مختلف حوالوں سے پیش کی جائیگی۔تیل کے انکشاف اور اس سے پہلے کے حالات دکھائے جائیں گے۔ مملکت کے 16شہروں میں اس فلم کی عکس بندی کی گئی ہے۔ کنگ عبدالعزیز انٹر نیشنل کلچرل سینٹر (اثراء)نے یہ فلم تیار کی ہے۔ اپریل کے مہینے میں سینما گھروں کے افتتاح کے بعد تیار کی جانیوالی یہ پہلی سعودی فلم ہوگی جو مقامی سینما گھروں میں دیکھی جاسکے گی۔
مزید پڑھیں:- - - -مکہ کی کچی آبادیوں میں نئی تعمیر پر پابندی

شیئر: