عراق میں پالیسی ساز سپریم کونسل کے قیام کا مطالبہ
اربیل ۔۔۔۔کردستانی ڈیموکریٹک پارٹی کے رہنما مسعودبارزانی نے کہا کہ عراق میں اسٹراٹیجک پالیسیاں تیار کرنیوالی سپریم کونسل قائم کی جائے۔ اس میں کرد پارٹیوں سمیت عراق کی تمام جماعتوں کی نمائندگی ہو۔ بارزانی نے ماہ رواں کے اختتام پر کردستانی اسمبلی کے انتخابات کے حوالے سے ہونیوالی تیاریوں کے ضمن میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پالیسی ساز سپریم کونسل عراق کے تمام گروپوں کے حقوق کی محافظ ہوگی اور یہ انفرادی فیصلوں کی راہ میں حائل بنے گی۔