Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

صومالیہ میں فضائی آپریشن،12 دہشتگرد ہلاک

جوبا۔۔۔جنوبی صومالیہ میں دہشتگرد تنظیم  الشباب کے خلاف فضائی حملے میں  12 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔  جوبا میں  اس حملے کے دوران  متعدد  دہشتگرد زخمی  بھی ہوئے۔ نائب وزیر اطلاعات  آدم  اسحاق علی  نے بتایا ہے کہ  اس فضائی حملے میں   عالمی اتحاد نے بھی حصہ لیا  جس  میں تنظیم کا اہم سرغنہ حسن یعقوب بھی زخمی  ہوا ۔واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے بھی ایک  حملے   میں  70 دہشتگرد مارے گئے تھے۔

شیئر: