Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رنویر اور دیپیکا 12 نومبر کو شادی کریں گے

بالی وڈ کی سپر ہٹ فلمی جوڑی اداکار رنویر سنگھ اور دیپیکا پڈوکون 12 نومبر کو شادی کے بندھن میں بندھیں گے۔ہندوستانی میڈیا میں ان دنوں رنویر، دیپیکا کی شادی کے چرچے عروج پر ہیں ۔ دونوں اداکاروں کی شادی کی حتمی تاریخ منظر عام پر آگئی جس کے مطابق رنویر اور دپیکا12 نومبر کو اٹلی کے خوبصورت مقام ”لیک کیمو“ میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہو جائیں گے۔اس شادی میں صرف 30 لوگوں کو مدعو کیا گیا ہے جبکہ مہمانوں کے تقریب میں موبائل فون لانے پر پابندی ہوگی تاکہ شادی کی تصاویر اور وڈیوز سوشل میڈیا پر لیک نہ ہوسکیں۔اس کے علاوہ دیپیکا راوررنویر نے شادی کی تقریب میں رازداری برقرار رکھنے کے لئے مہمانوں کو ای میل بھی کی ہے۔واضح رہے کہ لیک کیمو کا شمار اٹلی کے خوبصورت مقامات میں ہوتا ہے اور یہاں شادی کرنا ہر جوڑے کا خواب ہوتاہے۔
 

شیئر: