ریچا چڈا کو جارجیا میں نسلی تفاوت کا سامنا
بالی وڈ اداکارہ ریچا چڈا کو جارجیا میں نسلی تفاوت کا سامنا کرنا پڑا۔ریچا جو ایک فلم کی شوٹنگ کے سلسلے میں جارجیا کے دارلحکومت تبلیسی میں تھیں، انہوں نے اپنے ٹویٹر پر اطلاع دی ہے کہ ان کو جارجیا میں اس وقت نسلی تفاوت کا سامنا کرنا پڑا جب وہ کام ختم ہونے کے بعد وہاں سے واپس ایئرپورٹ آ رہی تھیں ۔ پاسپورٹ کنٹرول کے ایک آفیسر نے ان کا پاسپورٹ دیکھتے ہی میز پر غصے سے دوبار پٹخا اور جارجین زبان میں چیختے ہوئے مجھے جلدی کرنے کیلئے کہا۔ ریچا نے جارجیا میں قیام کے دوران اپنے تجربات بیان کرتے ہوئے وہاں کے ایک ٹیکسی ڈرائیور کی بے حد تعریف کی اور کہا کہ وہ زندگی میں اس قدر اچھے ٹیکسی ڈرائیور سے کبھی نہ ملیں،وہ تمام وقت مسکراتا رہا اور’ ٹپ‘ لینے سے بھی انکار کیا ۔ریچا کی آنے والی فلموں میں”پنگا“اور ”ابھی تو پارٹی شروع ہوئی ہے“شامل ہیں۔