ویتنامی خاتون کے کان میں لال بیگ گھس گیا
ہائیڈوانگ سٹی ، ویتنام.... کان کا شمار اعضائے رئیسہ میں ہوتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ لوگ اپنے کان کی صفائی باقاعدگی سے کرتے نظر آتے ہیں اور اس صفائی کے مختلف طریقے ہوتے ہیں جن میں کاٹن بڈ ، مختلف تیل اور کریم کا استعمال خاص طور پر نمایاں ہے مگر ان ساری احتیاطی تدابیر کے باوجود اکثر سننے میں آتا ہے کہ کسی کے کان میں کوئی کیڑا گھس گیا ہو۔ یا روئی کا کوئی حصہ پھنس گیا ہو مگر تازہ ترین واقعہ ا ن سب سے عجیب ہے۔ اس واقعہ میں ایک لال بیگ خاتون کے کان میں کافی اندر جا گھسا ۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب خاتون سو رہی تھی۔ لال بیگ گھس جانے کی وجہ سے کان میں سرسراہٹ محسوس ہوئی جو کچھ دیر بعد تکلیف میں تبدیل ہوگئی۔ ڈاکٹروںکو دکھایا گیا تو پتہ چلا کہ لال بیگ اندرگھس گیا ہے اور اس کی ٹانگوں کاپچھلا حصہ نظرآرہا ہے۔ کچھ دیر کے معائنے کے بعد ای این ٹی ڈاکٹر نے کان کے اندر گھسے لال بیگ کو باہر نکال لیا۔جس کے بعد خاتون کی حالت بہتر ہوگئی۔ اسکا کہنا ہے کہ وہ اب اپنے گھر سے لال بیگوں کا خاتمہ کرکے رہے گی اور دوسرے کیڑے مکوڑوں کو بھی ختم کردیگی۔