Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایشیا کپ سپر4: پاکستان ہند سے ، افغانستان بنگلہ دیش سے ٹکرائے گا

 
 
لاہور: ایشیا کپ کے سپر 4 مرحلے میں ایک دن آرام کے بعد23ستمبر اتوار کو پاکستان کا مقابلہ ہندوستان سے ہوگا جبکہ افغانستان کی ٹیم بنگلہ دیش کے خلاف میدان میں اترے گی۔افغانستان نے گروپ مرحلے میں سری لنکا کو شکست فاش دے کر ٹورنامنٹ سے آوٹ کرنے کے بعد بنگلہ دیش کو136رنز سے واضح شکست دی تھی۔ گزشتہ روز سپر 4مرحلے میں پاکستان سے سنسنی خیز مقابلے کے بعد افغانستان کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ آخری اوور کی لگاتار 2گیندوں پر تجربہ کار بیٹسمین شعیب ملک نے افغان بولر آفتاب عالم کو چھکا اور چوکا مارا تو بولر رونا شروع ہوگیا۔ جس پر شعیب ملک نے اس کی ڈھارس بندھائی اور حوصلہ دیا۔ ادھر پاکستان بھی گروپ میچ میں اپنی شکست کو بھول کر ہند سے مقابلے کیلئے میدان میں اترے گا۔ گروپ مرحلے میں پاکستان نے میچ پلیٹ میں رکھ کر ہند کے حوالے کر دیا تھا اورٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پوری ٹیم 162رنز پر واپس پویلین آگئی تھی جس کے بعد ہند نے 2وکٹوں پر ہدف حاصل کر لیا اور پاکستان کو یکطرفہ طور پر 8وکٹوں سے ہرا دیا تھا۔پاکستانی ٹیم روایتی حریف سے دبئی اسٹیڈیم میں مقابلہ کرے گی جبکہ افغانستان اور بنگلہ دیش کے مابین میچ شیخ زاید اسٹیڈیم ابو ظبی میں کھیلا جائے گا۔ 
کھیلوں کی مزید خبریں پڑھنے کیلئے اردونیوز'واٹس ایپ اسپورٹس" گروپ جوائن کریں

شیئر: