یوم الوطنی پر ناس کے ٹکٹ فری
ریاض ...سعودی فضائی کمپنی ناس نے یوم الوطنی 88کے موقع پر تمام داخلی پروازوں کے ٹکٹ مفت کردیئے۔ ناس نے ٹویٹر کے اپنے اکاﺅنٹ پر تمام مسافروں کو یہ اعلان کرکے اچنبھامیں ڈال دیا کہ یوم الوطنی کی تمام پروازوں کے ٹکٹ مفت ہونگے۔ جو لوگ یوم الوطنی کے موقع پر سفر کےلئے ٹکٹ خرید چکے ہونگے انہیں انکی رقم کے واﺅچر دیدیئے جائیں گے۔ ناس نے چند روز قبل اعلان کیا تھا کہ اسکی داخلی پروازوں کے ٹکٹ 88ریال میں یوم الوطنی پر مہیا ہونگے اور 15اکتوبر سے 15دسمبر 2018ءتک کے ٹکٹ خریدے جاسکیں گے۔بکنگ 18سے 21ستمبر تک ہوگی۔