Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چوہا کثیر المنزلہ عمارت پر چڑھ گیا، زمین پر چھلانگ لگائی اور بل میں جاگھسا

نیو جرسی....  نیو جرسی کے ایک کثیر المنزلہ عمارت پر ایک چوہا چڑھ گیا۔ بعد میں اس نے چھلانگ لگائی اور زمین پر آگیا۔ نہ تو ہلاک ہوا اور نہ ہی اسے کوئی گزند پہنچی۔ اس موقع پر اسکا یہ کرتب دیکھنے کیلئے ایک ہجوم جمع ہوگیا۔ وہ سمجھ رہا تھا کہ یہ اب گرے کہ تب گرے۔ کسی شخص نے اس واقعہ کی وڈیو سوشل میڈیا پر ڈالدی جس میں نظر آرہا ہے کہ یہ چوہا عمارت پر چڑھ رہا ہے۔ اسے یہ خبر نہیں تھی کہ واپس کس طرح اترنا ہے اسلئے اس نے نویں منزل پر اترنے کے بعد وہیں سے نیچے چھلانگ لگائی۔کسی نے محکمہ جنگلات والوں کو فون کردیا تو وہ بھی ابھی اسے اتارنے کے بارے میں سوچ ہی رہے تھے کہ چوہے  نے چھلانگ لگادی۔ جب ہجوم اسے پکڑنے کیلئے دوڑا تو وہ ان کی پہنچ سے دور ہوگیا اور ایک بل میں جاگھسا۔
مزید پڑھیں:- - -  -گاہک کاآرڈر نہ لینے پر شاپنگ مال کی خاتون کارکن برطرف

شیئر: