اوہائیو .... یہاں رہنے والے ایک سابق مجسٹریٹ مائیکل بیکمین نے اپنے خلاف ناقابل تردید قسم کے وڈیوز کے اجراءکے بعد اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق 28سالہ خاتون کیسنڈرا جیکسن نے گزشتہ ہفتے مائیکل بیکمین نامی اس مجسٹریٹ کی عدالت میں ایک درخواست دی تھی کہ اسے تحفظ فراہم کیا جائے۔ وہ اپنی جان خطرے میں محسوس کرتی ہے۔ اطلاعات کے مطابق خاتون کا کہناتھا کہ وہ اپنی درخواست پڑھنے والے جج کو کام کرنے کے بجائے اونگھتے ہوئے دیکھا۔ وہ جمائیاں بھی لے رہا تھا جس پر اسے غصہ آیا مگر مائیکل نامی یہ جج یہ کہہ کر اس کی درخواست کی پذیرائی نہیں کررہا تھا کہ عدالت کا وقت ختم ہوگیا ہے۔ وہ ایک دن بعد آئے۔ آخر وہ دوسرے دن مجسٹریٹ کی عدالت میں پہنچی مگر اسے دیکھتے ہی مجسٹریٹ کا پارہ چڑھ گیا۔ اس نے پہلے تو خاتون کو ڈرایا دھمکایا جس کے بعد خاتون کو بھاگتے بنی مگر اس نے اسکا تعاقب کرکے اسکے پاس پہنچنے میں کامیابی حاصل کی اور پھر گردن دبوچ لی۔ پورے واقعہ کی وڈیو جاری ہوگئی ہے۔ جسکے بعد محکمہ قانون کے حرکت میں آنے سے قبل سابق مجسٹریٹ اور موجودہ جج نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا۔