Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گھر پر ہائی ٹینشن لائن گرگئی‘ 4بچے جھلس گئے

شکارپور: گھر کے اوپر سے گزرنے والی ہائی ٹینشن لائن گرنے سے 4 بچے جھلس گئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سندھ کے شہر شکارپور میں ہائی ٹینشن لائن گھر پر گرنے کے واقعہ کے خلاف مکینوں نے احتجاج کیا اور سیپکو کے خلاف نعرے بازی کی۔ واقعہ شکارپور کے داون شاہ محلہ میں پیش آیا جہاں ایک گھر پر اوپر سے گزرنے والی ہائی ٹینشن لائن کی بجلی کی تاریں گرنے سے ایک ہی خاندان کے 4 بچے جھلس گئے ۔ ہائی ٹینشن تاریں گرنے سے متاثرہ بچوں کو تشویش ناک حالت میں سول اسپتال منتقل کیا گیا ہے ، جبکہ متاثرہ بچوں کے اہل خانہ نے سیپکو کے خلاف احتجاج کیا اور نعرے بازی کی ۔
 

شیئر: