نمائش کا انعقاد مستحسن اقدام ہے ، سفیر پاکستان
نمائندہ اردو نیوز
دبئی میں پاکستان کے سب سے بڑے پراپرٹی پورٹل زمین ڈاٹ کام کے زیر اہتمام ’’پاکستان پراپرٹی شو دبئی‘‘ ورلڈ ٹریڈ سینٹر ز عبیل ہال 5 میں منعقد کیا گیا۔ زمین ڈاٹ کام کی جانب سے ایسا دوسری مرتبہ ہوا ہے کہ اوور سیز پاکستانیوں کی سہولت کیلئے پاکستان کی باصلاحیت رئیل اسٹیٹ مارکیٹ کا بہترین شو تھا۔پاکستان پراپرٹی شو کے مہمان خصوصی سفیر پاکستان معظم احمد خان تھے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے شو سے اوورسیز پاکستانیوں کا اعتماد بحال ہو گا اور اچھا کام کرنے کا موقع ملے گا ۔پاکستان پراپرٹی شو میں پاکستان بزنس کونسل کے ڈائریکٹر احمد شیخانی ،پاکستانی سنگر اور اداکار فواد خان ،سماجی شخصیات اور دیگر لوگوں نے بھر پور شرکت کر کے اس شو کو کامیاب بنایا۔