کشمیر، ہندکے ہاتھوں سے نکل چکا ،فواد چوہدری
اسلام آباد,, وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ وطن عزیز کی سلامتی اور ملک کی حفاظت کیلئے تمام سیاسی جماعتیں قوم اور فوج سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح اکٹھے کھڑے ہیں۔ سینیٹ میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 70 سال ہوگئے مگر ہندوستان اور پاکستان میں تنازعات حل نہ ہوسکے۔ بنیادی تنازعہ کشمیر ہے جس کے بغیر مسائل حل نہیں ہوسکتے ہیں۔ایک طریقہ تو جنگ ہے جس میں دونوں ممالک تباہ ہوں گے۔ دوسرا طریقہ ایک دوسرے کو کمزور کرنے کا جبکہ تیسرا طریقہ مذاکرات کا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہندوستان لڑنا چاہتا ہے تو اگلے70 سال تک ہم مزید لڑ سکتے ہیں مگر ہم یہ چاہتے ہیں کہ دونوں اطراف میں بسنے والے کروڑوں عوام کوغربت کی لکیر سے نکالیں۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کی 2 بڑی منڈیوں کے درمیان ہوں گے ہم چاہتے ہیں مگر ہندوستان کی جانب سے جو بہانہ بنایا گیا اس کا تعلق ہندوستان کے اندرونی تعلق سے ہے ۔ ہندوستانی وزیراعظم اپنے اندرونی مسائل کو چھپانے کیلئے یہ ڈرامہ رچایا گیا ۔انہوں نے کہا کہ کشمیریوں نے جس طرح ہندوستان کے مظالم کا مقابلہ کیا ہے ۔ کشمیر کی آزادی کیلئے لڑنے والے کشمیری ہمارے لئے آزادی کے ہیرو ہیں۔ کشمیر ہندوستان کے ہاتھوں سے نکل چکا ہے۔ انہیں اپنے گریبان میں جھانکنا چاہیے۔ ہند کی اندرونی سیاست سے متاثر نہیں ہوں گے۔ پاکستان ہر طرح کی جارحیت کا جواب دینا جانتا ہے۔