Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ضمنی انتخابات کےلئے بیلٹ پیپرز کی چھپائی

اسلام آباد...الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات کیلئے بیلٹ پیپرز کی چھپائی کا عمل شروع کردیا ۔قومی اسمبلی کے11 اور صوبائی اسمبلی کے25حلقوں کےلئے مجموعی طور پر 95لاکھ بیلٹ پیپرز چھاپے جائیں گے ۔بیلٹ پیپرز کی چھپائی کی نگرانی رینجرز اور ایف سی کے اہلکار کر رہے ہیں ۔ الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق بلوچستان اور سندھ کے بیلٹ پیپرز نیشنل سیکیورٹی پرننٹنگ پریس، پنجاب اوراسلام آباد کے بیلٹ پیپرز پوسٹ فاونڈیشن پرنٹنگ پریس جبکہ خیبرپختونخواہ کے حلقوں کے بیلٹ پیپرز پرنٹنگ پریس کارپوریشن میں چھاپے جارہے ہیں۔واضح رہے کہ ملک بھر میں ضمنی الیکشن14 اکتوبر کو ہورہے ہیں۔

شیئر: