Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گیس کے بعد بجلی مہنگی

اسلام آباد: تحریک انصاف کی حکومت کو ملک کی باگ ڈور سنبھالنے کی ابتدا ہی میں معاشی مشکلات کا سامنا ہے جس کے حل کے لیے بڑے فیصلے کیے جا رہے ہیں جن میں سے بعض پر شدید عوامی و سیاسی ردعمل بھی سامنے آیا ہے۔ تازہ پیش رفت کے مطابق ابھی گیس کی قیمتوں میں اضافے کو زیادہ دن نہیں گزرے کہ حکومت نے اب بجلی بھی مہنگی کرنے کی تیاری شروع کردی ہے۔ ذرائع کے مطابق کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج وزیر خزانہ اسد عمر کی صدارت میں ہوگا جس میں بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 2روپے اضافے کے علاوہ 5 نکاتی ایجنڈے پرغور کیا جائے گا۔ اجلاس میں برآمدی صنعت کے لیے بجلی سستی کرنے اور درآمدی ایل این جی کے معاملے پر بھی غور کیا جائے گا جب کہ بجلی مہنگی کرنے کی سمری بھی پیش کی جائے گی۔ واضح رہے کہ حکومت اس سے قبل گیس کی قیمتوں میں 10 سے لے کر 143 فیصد تک اضافہ کرچکی ہے جب کہ منی بجٹ کی صورت میں عوام پر مہنگائی کا بم بھی گرایا جاچکا ہے ۔
 

شیئر: