دبلا ہونا صحت کی نشانی نہیں ، کرینہ کپور
کرینہ کپور نے موٹی خواتین کو پیغام دیاہے کہ دبلا ہونا صحت مندی کی نشانی نہیں ۔اگر وزن کم کرنا آپ کے کام کا حصہ ہے جیسے کہ اداکارائیں اپنے کام کے لئے وزن کم کرتی ہیں تو یہ اچھی بات ہے۔کرینہ کپور نے مزید کہا کہ آپ کا کم وزن اور دبلا پن اس بات کی علامت نہیں کہ آپ صحت مند ہیں بلکہ اگر آپ بڑھے ہوئے وزن کے ساتھ آسانی اورآرام محسوس کرتی ہیں تو آپ صحت مند ہیں۔کرینہ کپور نے 2009 میں ریلیز ہوئی فلم ”ٹشن“کے لئے اپنے وزن میں بے تحاشا کمی کی تھی، جسے دیکھ کر بہت سی خواتین اور لڑکیوں میں وزن کم کرنے کا رجحان بڑھ گیا تھا ۔اس بارے میں کرینہ نے کہا کہ اس وقت میں 27 سال کی تھی اور میں نے اپنے وزن میں فلم کی وجہ سے کمی کی تھی، لیکن اس وقت میں اور آج میں بہت فرق ہے۔ اب میں زیادہ سمجھدار ہوگئی ہوں اور اپنے قدرتی وزن کے ساتھ بہت خوش ہوں۔کرینہ کپور نے ماں بننے کے بعد مٹاپے سے نجات کیلئے کئی سخت ورزشیں کیں جس سے اب وہ پہلے کی طرح سائز زیرو ہیروئن بن گئی ہیں۔