شاہ رخ اور ایشوریہ 100 بااثر افراد میں شامل
بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان اور اداکارہ ایشوریہ رائے کو ایشیا کی 100 بااثر شخصیات کی فہرست میں شامل کرلیاگیاہے۔ہندوستانی میڈیا کے مطابق اداکارہ ایشوریہ اور شاہ رخ کوغیر ملکی میگزین نے ایشیا کے 100 بااثر اورحیرت انگیز افراد کی فہرست میں بہترین اداکاری پر ”حیرت انگیز ایشینز“نامی نئی فہرست میں شامل کیاہے۔ اس فہرست میںان سمیت ہندوستان اور ایشیا کی بہترین شخصیات شامل ہیں۔