Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کویت:پاکستان کریسنٹ سوسائٹی کا شاعرہ شاہین اشرف کو الوداعیہ

محمد عرفان شفیق۔ کویت
کویت میں پاکستان نوجوانوں کی نمائندہ تنظیم پاکستان کریسنٹ سوسائٹی کویت کی جانب سے کویت میں 3دہائیوں سے زائد عرصہ سے مقیم معروف شاعرہ شاہین اشرف علی اور انجینیئر اشرف علی کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں برطانیہ سے خصوصی طور پر معروف شاعر ، براڈ کاسٹر، علمی و ادبی شخصیت صفدر ہمدانی نے شرکت کی۔ اسکے علاوہ کویت میں مقیم سیاسی و سماجی تنظیموں اور شعر و ادب سے شغف رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد بے بھی شرکت کی۔ 
تقریب سے محترمہ غزالہ بانو، محترمہ طلعت یونس، رانا اعجاز سہیل، محمد عارف بٹ، عتیق عدنان اور سفارتخانہ پاکستان کے محبوب عالم نے شاہین اشرف کی کویت میں ادبی خدمات کو سراہا۔ مقررین نے اظہار خیال کرتے ہوئے شاہین اشرف علی کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ شاہین اشرف کی ادبی خدمات کو یت میں اردو ادب سے لگاﺅ رکھنے والوں کے لئے قیمتی سرمایہ ہیں اور انکی گرانقدر خدمات کویت کے حلقہ احباب میں مدتوں یاد رکھی جائیں گی۔
الوداعی تقریب کی نظامت طارق اقبال نے نہایت خوش اسلوبی سے انجام دی۔ تنظیم کے بانی چوہدری عدنان افضل نے اپنے خطاب میں شاہین اشرف علی اور انجینیئر اشرف علی کو خوبصورت الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اور حاضرین کا شکریہ ادا کیا۔ برطانیہ سے آئے ہوئے معروف شاعر ، براڈ کاسٹر، علمی و ادبی شخصیت صفدر ہمدانی نے کہا کہ شاہین اشرف علی اور اشرف علی کی خدمات اہل کویت کے لئے ایسا گرانقدر سرمایہ ہیں جنہیںکبھی بھلایا نہیں جا سکتا اور ان شاءاللہ، ہم پر عزم ہیں کہ اہل کویت کی محبتیں انہیں کویت دوبارہ آنے پر ضرور مجبور کریں گی۔
اس موقع پر محترمہ شاہین اشرف علی نے نہایت عمدہ بزم سجانے پر انتظامیہ اور حاضرین کا شکریہ ادا کیا۔ معروف نقیب طارق محمود صدیقی نے امت مسلمہ اور ملک کویت اور پاکستان کے لئے خصوصی دعاکی ۔یوں یہ یادگار تقریب اختتام کو پہنچی۔
 

شیئر: