Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مدینہ منورہ سے شاہ سلمان کی محبت

عبداللہ الجمیلی ۔ المدینہ
مدینہ منورہ میرا پیارا شہر ہے۔ یہ دنیا کا سردار شہر ہے۔ یہی حقیقت میں مثالی شہر ہے۔ یہ یونانی فلاسفہ کے سردار افلاطون کا خواب نہیں۔مدینہ منورہ کی محبت بغیر دیکھے ہر مسلمان کے دل میں جاگزیں ہے۔ اسکی ہوائیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی پاکیزہ سانسوں سے معطر ہیں۔ اسکی سڑکیں پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم کے مبارک قدموں کی گرد کو صبح و شام سلام کرتی ہے۔
مدینہ منورہ کی محبت ہر مسلمان کے وجدان میں بڑھتی رہتی ہے۔ جب بھی کوئی سیرت طیبہ اوراسکی تفصیلات کا مطالعہ کرتا ہے تب تب اسکی محبت اس کے دل میں موجزن ہوجاتی ہے۔ اس شہر کا ایک، ایک چپہ کسی نہ کسی کہانی کا مرکز ہے۔ اسکی ہر جگہ انسانیت نواز لازوال مذہب اسلام کی تاریخ کی یاد سے جڑی ہوئی ہے۔ مدینہ منورہ کے باشندوں ہی نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنے سینے سے لگایا تھا۔ اہل مدینہ کی پاکیزہ طبیعت ہر طرح کے شک و شبے سے بالاتر ہے۔ زائرین کے ساتھ انکی نرم خوئی اور حسنِ معاشرت اسکا روشن ثبوت ہے۔ یہ خوبیاں آج بھی موجود ہیں اور مسلمانان عالم کے دلوں میں جو اسکی زیارت کیلئے آتے ہیں یہ سوچ راسخ ہے۔
مدینہ منورہ کاتقدس اور اس کابلند مقام سعودی عرب کے عقیدے کا اٹوٹ حصہ ہے۔1344ھ میں مدینہ منورہ سعودی قلمرو میں شامل ہوا تھا ۔تب سے یہ شہر اور اسکے باشندے اور اسکے زائرین سعودی قائدین کی آنکھوں میں بسے ہوئے ہیں۔ بانی مملکت شاہ عبدالعزیز رحمتہ اللہ علیہ سے لیکر خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے عہد تک کی تاریخ اسی حقیقت اور صداقت کی ترجمان ہے۔
سعودی قیادت کی مدینہ منورہ سے محبت کی علامت یہ بھی ہے کہ مملکت کے قائدِ اعلیٰ وقتاً فوقتاً© اسکی زیارت کیلئے پہنچتے رہتے ہیں۔ مختلف شعبو ںمیں اسکی ترقی اور اسے جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے بھاری بجٹ مختص کرنے کو اپنا شیوہ بنائے ہوئے ہیں۔ مسجد نبوی شریف کی توسیع پر توسیع اسکا نمایاں ثبوت ہیں۔10لاکھ سے زائد زائرین بیک وقت مسجد نبوی شریف سے استفادہ کررہے ہیں۔
شاہ سلمان کے عہد میں بھی مدینہ منورہ کے بنیادی ڈھانچے کے منصوبے اور مسجد نبوی شریف کی توسیع کی مختلف اسکیمیں جاری و ساری ہیں۔ یہ اسکیمیں اور یہ منصوبے بتا تے ہیں کہ مدینہ منورہ شاہ سلمان کے دل میں تھا اور اب بھی بسا ہوا ہے ۔ اسکا سب سے بڑا ثبوت یہ ہے کہ جنوری 2015ءمیں سعودی عرب کے فرمانروا بننے کے بعد سے لیکر اب تک شاہ سلمان مدینہ منورہ کے دورے پر چوتھی بار پہنچے ہیں۔ یہ پے در پے دورے ظاہر کررہے ہیں کہ سعودی عرب کے قائد اعلیٰ کو مدینہ منورہ سے پیار ہے۔ وہ جب بھی مدینہ منورہ جاتے ہیں وہاں عظیم الشان منصوبوں کا افتتاح بھی کرتے ہیں اوراربوں ریال لاگت کے نئے منصوبوں کا سنگ بنیاد بھی رکھتے ہیں۔ اس ضمن میں خادم حرمین شریفین شاہ سلمان کمپلیکس برائے حدیث شریف ، شاہ عبدالعزیزکمپلیکس برائے موقوفہ لائبریری خاص طور پر قابل ذکر ہیں۔
٭٭٭٭٭٭٭٭
 
 

شیئر: