Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

”ہیلی کاپٹر ایلا“ کے”رُک رُک رُک “کی وڈیو

بالی وڈ اداکارہ کاجول کی نئی فلم’ہیلی کاپٹر ایلا‘ کے نئے گانے”رُک رُک رُک “کی وڈیو جاری کر دی گئی۔”رُک رُک رُک “ نامی یہ گانا اداکارہ تبو اور اجے دیوگن کی 1994ءمیں ریلیز کی گئی مشہور فلم وجے پتھ کے گانے کا ری میک ہے جسے پلومی گھوش کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا ہے۔پرادیپ سرکار کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک ایسی ماں پر مبنی ہے جو اپنے ہی بیٹے کے کالج میں داخلہ لیتی اور اپنی تعلیم کا سلسلہ دوبارہ سے شروع کرتی ہے۔ اس فلم میں کاجول مرکزی کردار میں نظر آئیں گی ۔ فلم رواں سال 12 اکتوبر کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائےگی۔
 

شیئر: