Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹرمپ اپنے کہے پر عمل کریں، فلسطینی رہنما

رام اللہ۔۔۔۔۔فلسطینی رہنماؤں نے 2ریاستی حل کی حمایت سے متعلق امریکی صدرٹرمپ کے بیان پر شکوک و شبہات ظاہر کردیئے۔ فلسطینی وزیر خارجہ ریاض المالکی نے کہا کہ جب بھی صدر ٹرمپ اسرائیلی وزیر عظم بنیامین نتنیاہو سے ملتے ہیں وہ اس طرح کا بیان داغ دیتے ہیں۔ انہوں نے کوئی نئی بات نہیں کی۔ انہیں اپنی بات کا اعتبار قائم کرنے کیلئے آگے بڑھنا ہوگا۔جہاں تک ہمارا تعلق ہے تو اس حوالے سے ہماری غیر متزلزل پالیسی یہی ہے کہ ہم1967ء کی سرحدوں پر مشتمل 2ریاستی حل کے حق میں ہیں۔لہذا صدر ٹرمپ کو یہ تسلیم کرنا ہوگا کہ غرب اردن، غزہ پٹی اور مشرقی القدس مقبوضہ عرب علاقے ہیں۔ دوسری جانب امریکی صدر کے بیان نے اسرائیلی حکومت اور دائیں بازو کے حلقوں میں ہلچل پیدا کردی۔ نتنیاہو نے ٹرمپ کے بیان کا اثر کم کرنے کی کوشش کی۔ دائیں بازو کے انتہا پسند عناصر نے سخت سست بیانات جاری کئے۔ انہوں نے کہا کہ ٹرمپ کیلئے محبت و احترام اپنی جگہ ہم فلسطینی ریاست کے قیام کو مسترد کرتے ہیں۔
مزید پڑھیں:- - -  -340ارب ریال کے قرضے

شیئر: