28ستمبر 2018جمعہ کو سعودی عرب سے شائع ہونیوالے عربی اخبارعکاظ کے صفحہ اول کی شہ سرخیاں
٭ خادم حرمین شریفین نے مسجد قبا 24گھنٹے کھولنے کے امکان کا جائزہ لینے کا فرمان جاری کردیا
٭ القطیف میں دہشتگردی میں ملوث 3مطلوبین پولیس مڈبھیڑ میں ہلاک، ادارہ ریاستی سلامتی
٭ سعودائزیشن کے پابند 11.01فیصد اداروں نے بھی نئے ہجری سال کی آمد پر دکانوں میں تالے ڈال دیئے
٭ سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے مملکت کے اندرونی امور میں کینیڈا کی مداخلت کو جارحانہ اور غیر ذمہ دارانہ قراردیدیا
٭ سعودی عدالتیں مذہب سے نسبت کی بنیاد پر فیصلے نہیں کرتیں، وزیر انصاف
٭ آن لائن اخبارات کاپی رائٹ کی خلاف ورزی کررہے ہیں، وزیر اطلاعات و نشریات
٭ جنوبی لبنان کی سڑکوں کے نام رفیق الحریری کے قاتلوں سے منسوب
٭ بحر احمر کے ساحل پر عظیم الشان سیاحتی منصوبہ’’ أمالا ‘‘قائم کرنے کا اعلان
٭ تیونس اور سعودی عرب نے مشترکہ فضائی مشقوں کا آغاز کردیا