خادم حرمین شریفین شاہ سلمان مدینہ منورہ کا دورہ کرکے ریاض پہنچ گئے
28ستمبر 2018جمعہ کو سعودی عرب سے شائع ہونیوالے عربی اخبار’’ الشرق الاوسط‘‘ کے صفحہ اول کی شہ سرخیاں
٭ سعودی عرب کے مشرقی علاقے القطیف میں سیکیورٹی کو مطلوب 3سعودی پولیس مقابلے میں ہلاک
٭ اقوام متحدہ نے روہنگیا کی بیخ کنی کے ملزمان کے تعاقب کا عندیہ دیدیا
٭ اسرائیل نے دمشق اور گولان کی راہداری القنیطرہ کھولنے کی روس کو پیشکش کردی
٭ 2ریاستی حل سے متعلق ٹرمپ کے بیان پر فلسطینیوں کی جانب سے شکوک و شبہات کا اظہار، اسرائیل میں ہلچل
٭ لبنانی وزیر اعظم سعد الحریری نے لبنانی حکومت کی تشکیل کو تباہی سے بچانے کیلئے نئی مہم شرو ع کردی
٭ حکومت یمن نے بین الاقوامی تحقیقاتی کمیشن برائے یمن کی میعاد میں توسیع سے انکار کردیا
٭ لیبیا کے دارالحکومت طرابلس سمیت ملک کے مغربی اور وسطی علاقے کے متعدد شہر پانی سے محروم
٭ الخیریہ فاؤنڈیشن نے نیویارک میں فیصلہ سازوں اور سعودی نوجوانوں کی ملاقات کا انتظام کردیا
٭ کردستانی قومی اتحاد کرکوک کے گورنر کا منصب حاصل کرنے کیلئے کوشاں