Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان کی کمپنی سے جعلی ڈگریاں خریدنے والوں میں سعودی سرفہرست

ریاض.... پاکستان میں جعلی ڈگریاں خریدنے والوں میں مشرق وسطیٰ ممالک خصوصاً سعودی عرب کے شہری سرفہرست پائے گئے۔ ایگزیکٹ کمپنی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے کارندوں نے امریکہ تک کی انتہائی نامی گرامی یونیورسٹیوں کی جعلی ڈگریاں فروخت کیں۔سیکڑوں سعودی ڈگریاں خریدنے والوں میں شامل ہیں۔ ایک سعودی نے 4لاکھ ڈالر میں ڈگری خریدی۔ ریال میں یہ رقم 15لاکھ بنتی ہے۔ کمپنی کے ایک کارکن یاسر جمشید نے بتایا کہ ڈگریاں خریدنے والوں کے رابطوں کا تانتا بندھا رہتا تھا۔ ہزاروں لوگ لائن میں لگے رہتے تھے ان میں 60فیصد خلیجی ہوتے تھے۔ جمشید نے یہ بھی بتایا کہ خریدار ایک ڈگری کی قیمت 50ہزار سے ایک لاکھ ریال سن کر خوشی سے اچھل جاتا تھا۔ واضح رہے کہ شعیب شیخ کو ایف آئی اے نے گرفتار کرکے جیل بھجوا دیا ہے۔ ان کے 22معاون بھی پکڑے گئے۔ 

شیئر: