اسلام آباد: وفاقی حکومت نے سرکاری خرچ پر ملک سے باہر جاکر علاج کرانے پر پابندی کا اعلان کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وفاقی سیکرٹر ی خزانہ حامد یعقوب شیخ نے سرکاری خرچ پر بیرون ملک علاج پر پابندی کااعلان کرتے ہوئے اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جا ری کردیاگیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے و زارت عظمیٰ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد اپنے وزرا پر بیرون ملک علاج کرانے پر پابندی کا اعلان کیا تھا۔واضح رہے کہ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاتھا کہ ماضی میں بیرون ملک علاج کے نام پر بھاری رقم زکواۃ فنڈز اور منافع فنڈز سے وصول کی جاتی رہی ہے اورغربا کے بجائے بڑے طبقے کا اعلاج ہوتا رہا ہے۔ آیندہ ایسا نہیں ہوگا۔